سپریم کورٹ نے آج ایک تاریخی فیصلے میں چوبیس ہفتے سے زیادہ کی حاملہ عصمت دری کا شکار خاتون کو اسقاط حمل کی اجازت دے دی۔
جسٹس جے اے کیہر کی صدارت والی بنچ نے کہا کہ اگر عرضی گذار
کو اسقاط حمل کی اجازت نہیں دی گئی تو اس کی جان کو خطرہ ہوسکتا ہے۔
عدالت عظمی نے گذشتہ جمعہ کو ممبئی کے کے ای ایم اسپتال میں ڈاکٹروں کا ایک بورڈ تشکیل دیا تھا، جس نے آج بنچ کو اپنی رپورٹ پیش کی